• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم میں کوہلی کی شمولیت متوقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔ امکان ہے کہ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم ہی آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی ان دنوں بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، وہ گذشتہ دو سال کے دوران کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں بنا سکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف وہ12 رنز بناسکے تھے ۔