• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شطرنج میں روبوٹ نے حریف بچے کی انگلی توڑ دی

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس میں گزشتہ ہفتے منعقد شطرنج کے ایک مقابلے کے دوران ایک روبوٹ نے اپنے مد مقابل سات سالہ بچے کی انگلی توڑ دی۔ بچے کے والدین منتظمین پر کیس درج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ماسکو میں گزشتہ ہفتے منعقدہ شطرنج کے مقابلے کے دوران یہ حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ماسکو چیس فیڈریشن کے صدر سرگئی لازاروف نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا، "روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی، بلاشبہ یہ برا ہوا۔" اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ سی سی فوٹیج کی مدد سے تیار کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ شطرنج کی بساط پر اپنی چال چلتا ہے۔ اس کے بعد جب بچہ اپنی چال چلتا ہے تو روبوٹ اس کی انگلی پکڑ لیتا ہے۔ اور اس کی انگلی توڑ دیتا ہے۔
یورپ سے سے مزید