• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے،عالمی مجلس ختم نبوت

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور میں خطبات جمعہ اور مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں سیدالشہداءامام عالی حضرت سیدنا امام حسین ؓ اور ان کے رفقاءکربلا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی ، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ حضرت امام حسینؓ جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ حسینیت حق اور یزیدیت باطل کا نام ہے۔ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔علماءنے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کے لئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔
لاہور سے مزید