• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایچ ایس سنڈیکیٹ کا اجلاس، تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری

لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 70واں اجلاس جمعہ کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں ہوا جس میں فوری نوعیت کے انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر طلعت نصیر پاشا، پرو وی سی پروفیسر معروف عزیز، سربراہ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ثاقب محمود، رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر کے علاوہ محکمہ خزانہ پنجاب کے نمائندے اور دیگر شریک تھے ۔ پوسٹ گریجویٹ کورسز کی نئی حکمت عملی بنانے سے قبل پروگرامز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی سفارش پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے 9 شعبہ جات کو مکمل طور پر جناح کیمپس کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں خالی ٹیچنگ اور انتظامی پوسٹوں پر ہنگامی بنیادوں پر تقرریاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔