• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائینگے‘ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی

کوئٹہ (خ ن) یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالرحمٰن بزدار نے کی اجلاس میں تمام ذمہ دار اہلکار اور افسران نے شرکت کی اورتمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ،اس موقع پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرکے اپنا یوم آزادی جوش و جذبے سے منائیں، انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے متعلق صوبے بھر میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ تمام تقریبات خوش اسلوبی سے سر انجام پا سکیں ،انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ضلعی سطح پر اور پبلک مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تقاریر اور ملی نغموں کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد انور کھیتران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید