• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر دوستی، نیویارک کی خاتون نے مٹہ کے رہائشی سے شادی کرلی

مٹہ (نمائندہ جنگ ) فیس بک دوستی نیویارک سے خاتون شادی کیلئے مٹہ دارمئی پہنچ گئی ، سماجی ر ابطو ں کی ویب سا ئٹس پر دوستی ہو ئی جوخا تون کو نیو یارک سے پاکستان لے آئی ۔ دوسال سے فیس بک اور واٹسپ پر تعلقات تھے ۔ فیس بک دوستی دوسال کی بعد رشتے میں بدل گئی اور نیو یارک امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈینی بول گوئن بروکس شادی کیلئے 27جولائی کوپاکستان مٹہ دارمئی پہنچ گئی اور ،گزشتہ روزمٹہ کورٹ میں اسد اللہ سے کورٹ میرج کر لی ، خا تو ن کےمطا بق سماجی ر ابطو ں کی ویب سائٹس پر دوستی ہو ئی جوخا تون کو نیو یارک سے پاکستان لے آئی ۔
اہم خبریں سے مزید