• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی خارجہ امور کے سربراہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

برسلز( حافظ اُنیب راشد )یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور نقل مکانی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارا قریبی شراکت دار ہے ۔ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران عالمی معاشی صورتحال اور افغان و یوکرین تنازعات پر تبادلہ کیا گیا۔اس حوالے سے جوزف بوریل نے سوشل میڈیر لکھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ سے دنیا کی معاشی صورتحال اور افغانستان اور یوکرین کے خلاف روسی جارحیت سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیالات کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید تحریر کیا کہ پاکستان اور یورپی یونین موسمیاتی تبدیلی اور نقل مکانی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قریبی شراکت دار ہیں ۔یاد رہے کہ آسیان ریجنل فورم کا 29 واں اجلاس کمبوڈیا میں منعقد ہوا ہے۔

یورپ سے سے مزید