• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کے مترادف، سینیٹر ساجد میر

لاہور(خبر نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسرساجد میر نے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی تازہ ترین بمباری کی شدی الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیلی بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بے گناہ فلسطینی شہریوں کی شہادت پر مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کے مترادف ہوگی۔ دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ انسانیت کے حامی ہیں یا پھر دہشت گردی کے؟۔
لاہور سے مزید