• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں سربراہان کی خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ کے سکولوں میں سربراہان کی خالی اسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اسامیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کی خالی سیٹوں کے حوالے سے بتایا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرفارمے میں میل اور فی میل ہیڈز کی خالی سیٹیوں کی تعداد بتائی جائے گی دس اگست تک خالی سیٹوں کی تعداد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بتائی جائے ، اس حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ سکول سربراہان کی خالی سیٹوں پر ڈائریکیٹ بھرتی کی جائے گی۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔
لاہور سے مزید