• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے2 گروہوں کے سرغنہ سمیت5 ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نےمختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل چھننے والے دو گروہوں کے سرغنہ سمیت پانچ کارندوں کو گرفتار کر کے 9موٹرسائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق قائم مقام ایس پی سریاب نظام دین کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کا کارندہ مشرقی بائی پاس پر موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ منظور شہید منظور ترین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سبی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے کارندے شاہ زمان کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر مشرقی بائی پاس ٗ نیوسریاب ٗ کیچی بیگ اور شالکوٹ کے علاقوں سے اسلحے کے زور پر چھننی گئیں پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں جبکہ ایس پی صدر ڈویژن عادل عامر کی سربراہی میں ایس ایچ او زرغون آباد کر م اللہ خان اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ حبیب الرحمان کو تین ساتھیوں امان اللہ عرف آغا جان ‘ عرفان اور نعیم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چار مسروقہ موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ 
کوئٹہ سے مزید