• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل محنت سے آج اس مقام تک پہنچا ہوں، نوح بٹ

لوٹن (نمائندگان جنگ) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوح دستگیر بٹ نے لوٹن میں لوٹن موسٹ سٹراگسٹ جیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سات سال کی مسلسل محنت اور لگن نے آج انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح کا کہنا تھا ان کے والد بھی باڈی بلڈر ہیں اور پاکستان اور ایشیائی مقابلوں میں کئی انعامات جیت چکے ہیں، والد ہی ان کے کوچ اور مینٹور ہیں، نوح اور ان کے چھوٹے بھائی ہنزلہ دستگیر بٹ کو ان کے والد نے 12سال کی عمر سے ٹریننگ دینا شروع کی جس کے نتیجے میں آج وہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سات سال میں20 سے زائد ٹائٹل جیتے ہیں اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ کھلاڑیوں کے لیے کم از کم ایک ایسا ادارہ ہو جہاں ہم ٹریننگ کر سکیں اور انٹرنیشنل میعار کے مطابق ٹریننگ کے آلات اور ٹرینرز ہوں تاکہ جب ہم کسی بین الاقوامی مقابلے میں بیرون ملک جائیں تو ہمیں آلات سے لاعلمی کی وجہ سے ناکامی نہ ہو۔ انھوں نے لوٹن موسٹ سٹراگسٹ جیم کی انتظامیہ کا شکرادا کیا اور باالخصوص شہروز بٹ اور حبیب بٹ کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے موقع فراہم کیا کہ وہ لوٹن کے کھلاڑیوںسے مل سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلہ مقابلہ اسلامک چیمپئن شپ ہے جو ترکی میں ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیےوہ برطانیہ سے ترکی جائیں گے۔ نوح بٹ کےساتھ گروپ میں ان کے چھوٹے بھائی انزلہ دستگیر اور علی حیدر شامل ہیں جنھوں کامن ویلتھ میں ویٹ لفٹنگ میںحصہ لیا مگر انجری کے باعث وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے، ان دونوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت پر امید تھے کہ ٹائٹل جیتیں گے مگر انجری کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ ان دونوں نوجوان پہلوانوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور اسلامک گیمزسمیت دیگر بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں جیت کو اپنے نام کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔علاوہ ازیں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوح دستگیر بٹ نے لوٹن سنٹرل ماسک کا دورہ کیا اس موقع پر لوٹن سنٹرل ماسک آمد پر لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد، کوآرڈنیٹیر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے سینئر عہدے دار حاجی چوہدری محمد قربان، رہنما ملک پنوں، مسجد سے متعلق دیگر اراکین اور چیدہ شخصیات نے نوح بٹ کااستقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ گفتگو کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے گزار ہیں اور قوم کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ علامہ حافظ اعجاز احمد نے نوح بٹ کو شاندار کامیابی پر مبارک دی ۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے اس موقع پر کہا کہ نوح بٹ نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید