• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 439میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 24 ہزار 900 میگا واٹ جبکہ طلب 28ہزار میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار461میگاواٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی وسائل سے بجلی کی پیداوار6ہزار700میگا واٹ ہے، آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوار 7ہزار500میگا واٹ ہے۔اس کے علاوہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے دو ہزار 425میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے830میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس 786میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے بجلی کی پیداوار145ہے، بیگاس پاور پلانٹس 75میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں8سے10گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید