• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امام حسینؓ محبوب سبط رسول ہیں،محمد عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ راکب بردوش نبی اور محبوب سبط رسول ہیں۔ان سے محبت اللہ تعالی کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، دشت کربلا میں آپؓ کی قربانی امت کو صبر اور حق کے ساتھ وابستہ رہنے کا سبق دیتی ہے۔ 10محرم الحرام یوم شہادت حضرت امام حسینؓ اور رفقا کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہادتوں کے ہجوم میں 10محرم کی تاریخ اگر لطیف ہے تو اس تاریخ کا عنوان بھی نجیب و شریف ہے۔کربلا میں آپؓ کی شہادت رہتی دنیا تک حق و صداقت کے لئے جاں بازی کی علامت رہے گی۔ عمر توحیدی نے ماہ محرم کی حرمت اور عظمت کے حوالے سے کہا کہ قبل از اسلام بھی 10محرم عاشورہ کو فضیلت حاصل تھی۔ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے پُر ہے۔
یورپ سے سے مزید