• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سےمنایا گیا

ہیلی فیکس (زاہدانور مرزا) برطانیہ بھر میں عاشورہ محرم الحرام عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں تقریبات اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔برطانیہ کے بڑے شہروں لندن ،برمنگھم، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوئے اور نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کی مناسبت سے برطانیہ کی مساجد اور مدارس میں بھی شہدائے کربلاؓ کی محافل کا انعقاد کیا گیا ۔ علمائے کرام نے شہدائے کربلاؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور ان کے رفقا نے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دے کر دین متین کا پرچم ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ آج مسلم امہ کے اندر اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، حق و سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔
یورپ سے سے مزید