• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا، مٹھائی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ارشد ندیم کے بھائی علیم کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ دوسرے بھائی شاہد ندیم نے کہا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔ ارشد کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں، گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔ ان کے والد راج مستری ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید