• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک اسرائیل کیخلاف لائحہ عمل تشکیل د یں ،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، تحریک انصاف کے سابقہ اراکین قومی اسمبلی ممبران پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سعدیہ سہیل ،ایڈووکیٹ شجاعت جندران، ملک ظہیر عباس کھوکھر ،ڈاکٹر شاہدصدیق، ڈاکٹر سیمی بخاری،ا غلام محی الدین دیوان طارق ثناء باجوہ، ویگر نے اسرائیل کا غزہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عالمی برادری فوری طور پر فلسطینیوں کے قتل عام کو رکھوائے اسرائیل غزہ پر بمباری بند کریں مسلم ممالک فوری طور پر اسرائیل کے خلاف لائحہ عمل تشکیل د یں امریکا اپنی دوغلی پالیسی ترک کرے اسرائیل کئی سالوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، اسرائیل اور بھارت سب سے بڑا دہشتگرد ہے بھارت اور اسرائیل کی بربریت پر اقوام متحدہ فی الفور نوٹس لے اور دونوں ممالک کے خلاف کاروائی کرے فلسطینی عوام اپنی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستانیوں کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ رکھتے ہیں۔