• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: دریا میں پھنسی وہیل کو منفرد طریقے سے آزادی دلا دی گئی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانس کے دریائے سین میں پھنسی بیلوگا وہیل کو نکالنے کے لیے سائنسدانوں نے منفرد طریقہ آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے سین میں ایک بیلوگا وہیل پھنس گئی تھی، جس نے نکلنے کی کافی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔

بار بار کوشش کے باعث وہیل بری طرح تھک کر چور ہو گئی اور اس کی طاقت میں کمی آ گئی، یوں وہ اپنی ہمت ہار بیٹھی۔

جب یہ بات مختلف ذرائع سے ہوتی ہوئی سائنسدانوں تک پہنچی تو انہوں نے سوچ بچار کے بعد دریائے سین میں پھنسی وہیل کو نکالنے کے لیے وٹامن کے انجیکشن لگانے کا منفرد طریقہ آزمایا تاکہ وہیل کو توانائی حاصل ہو اور وہ دریا سے ’انگلش چینل‘ تک کا 160 کلو میٹر کا طویل سفر کر نے کے قابل ہو سکے۔

یہ ایک منفرد اور دلچسپ طریقہ تھا جو اس سے پہلے کسی بھی وہیل پر آزمایم نہیں گیا ہے۔

سائنسدان اس طریقے کو اپنا کر دریا میں پھنسی وہیل کو نکالنے میں کامیاب رہے۔

وٹامن کے انجیکشن لگنے کے بعد وہیل باآسانی اپنی منزل پر رواں دواں ہو گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید