• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ بڑے آئیکونک اسٹار ہیں ان سے فلم میں بطور کیمیو کام کی درخواست کی، عامر خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ 

اس دوران ایک بین الاقوامی پبلیکیشن کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بطور کیمیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ میرے اچھے دوست ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک بڑے آئیکونک اسٹار کو اس مقصد کے لیے دیکھ رہا تھا اور اس کے لیے میں نے شاہ رخ خان سے بات کی اور کہا کہ جس طرح ایلوس امریکا کی نمائندگی کرتا ہے ویسے ہی مجھے بھارت کے سب بڑے علامتی اسٹار کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ تیار ہوئے۔

واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 1994 کی ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے،  فوریسٹ گمپ میں ٹام ہینک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

لال سنگھ چڈھا کو مشترکہ طور پر عامر خان، کرن راؤ اور ویاکوم 18 موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید