• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حیرت انگیز کارنامہ ہے، عائشہ خان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی معترف

عائشہ خان، فائل فوٹو
عائشہ خان، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ ملک (عائشہ خان) نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقابلِ یقین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

 عائشہ عقبیٰ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برمنگھم میں ہوئے کامن ویلتھ گیمز سے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا حیرت انگیز کارنامہ ہے!‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تمام مشکلات اور زندگی بھر کی محنت سے ارشد ندیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں امیدیں جگانے کے ساتھ ساتھ ان کے خوابوں کو بھی سچ کر دکھایا‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بالکل کچھ بھی ممکن ہے، آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ کبھی ناامید نہیں ہونا!‘

عائشہ عقبیٰ ملک نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے اسپیشل کلب میں بھی شامل ہوگئے جبکہ ان کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا کی سب سے بڑی تھرو 89.94 میٹر ہے۔

حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج انجری کا شکار ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید