• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کو سوشل میڈیا پوسٹ پر سوالات کا سامنا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان کے پہلے پارلیمنٹ اجلاس کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

احسن اقبال نے ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’آج کے دن 10 اگست 1947ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا‘۔

اس تصویر میں پاکستان کے بانی، قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور لیاقت علی خان سمیت و دیگر معروف شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال کے اس ٹوئٹ پر جہاں کئی صارفین پاکستان سے محبت کا اظہار اور آزادی پر اللّٰہ کا شکر ادا کر رہے ہیں وہیں ایک صارف نے سوال کھڑا کر دیا۔


صارف نے احسن اقبال سے وضاحت طلب کرتے ٹوئٹ کے نیچے لکھا ہے کہ ’سر آزادی 14 اگست اور پہلا اجلاس 10 اگست وضاحت فرما دیں، پلیز‘!

واضح رہے کہ تاحال اس پوسٹ پر احسن اقبال کی جانب سے کوئی کمنٹ یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید