• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد 50 سے زائد وارداتوں میں اسلحے کے زورپر کروڑوں روپے چھیننے کا اعتراف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رضویہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیا،پولیس کےمطابق دوران تفتیش ملزمان نے 50 سے زائد وارداتوں میں اسلحے کے زورپر کروڑوں روپے چھیننے کااعتراف کیا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی اور ٹیکنیکل مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے بڑی رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے،ملزمان کا ایک ساتھی بل جمع کرانے یا اکاونٹ کھلوانے کے بہانے بینک موجود ہوتا تھا اور اپنے ساتھیوں کو بڑی رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کا حلیہ اور رقم بتاتا تھا، گرفتارملزمان کی شناخت نوشاد ولد مختار، کاشف قریشی ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول 30 بور، لوڈ میگزین بھی برآمدہوا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید