• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر آج ہونیوالا فل کورٹ ریفرنس منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جج ،جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں دیاجانے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے الوداعی عشا ئیہ کو بھی مختصر کرتے ہوئے اسکا مقام بھی تبدیل کردیاگیا ہے،بدھ کے روزسپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزا زمیں آج بلایا گیا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا ہے اورسپریم کورٹ کے احاطے میں دیے جانے والے عشائیہ کا مقام بھی تبدیل کرتے ہوئے اسے ججز کالونی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نہ صرف جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بلائے جانے والے فل کورٹ ریفرنس اور ان کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا بلکہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے روائتی طور رپر ایک جج کی ریٹائر منٹ پر دیا جانے والا عشائیہ بھی نہیں دیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید