• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں مثالی امن و امان کا سہراتمام مسالک کے علما کے سر ہےمشیر وزاعلیٰ عامر سعید راں

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات اور سکیورٹی کے باعث صوبے بھر میں مثالی امن و امان قائم رہا جس کا سہرا تمام مسالک کے علما کرام، لائسنسداران، امن کمیٹیوں اور سول سوسائٹی کے سر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا، مشیر وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر چوک حرم گیٹ سمیت تمام مرکزی جلوسوں کی نگرانی کی اور انتظامیہ سے بریفننگ بھی لی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے، عامر سعید راں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ملتان سے مزید