• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر جنگ زدہ یوکرین میں ہنستے ہوئے تصویر بنوانے پر تنقید کا شکار

جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فیزر، فائل فوٹو
جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فیزر، فائل فوٹو

جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فیزر کو جنگ زدہ یوکرین میں ہنستے ہوئے بنوائی  ایک تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مینا نامی ایک صارف نے یوکرین میں لی گئی جرمن وزراء کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر اور وزیر برائے مزدور ہیوبرٹس ہیل یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران جرمن وزراء کے ہاتھوں میں تھامے شراب کے گلاس اور چہروں پر ہنسی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

صارف نےجرمن وزراء کو ایک جنگ زدہ ملک کے دورے پر یوں شراب پیتے اور ہنستے ہوئے دیکھ کر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ یوکرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے؟‘

نینسی فیزر نے ایک نیوز چینل کےپروگرام میں اس تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس طرح کی تصور بنوانے پر افسوس ہے، یہ یقینی طور پر بہت نامناسب تھی‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید