• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے، مختلف رہنما، ناروے میں مظاہرہ

اوسلو (ناصر اکبر) تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام بھارت کےپانچ اگست 2019کے ظالمانہ اقدام اور انسانی حقوق کی خلافورزیوں کے خلاف ناروے پارلیمنٹ کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر ناروےکے صدرشاہ حسین کاظمی راجہ مقبول حسین ڈپٹی چیئرمین تحریک کشمیر ناروےاطہر علی رہنما، امیگرنٹ فورم اوسلو کے ڈپٹی میئرعبداللہ الصبیحگ شعیب سلطان سٹی کونسل ممبر ایم ڈی جی عمر سامی جمال سٹی کونسل، ثقافت اور کھیلاور دیگر نے خطاب کیا ۔ک نارویجن پارلیمنٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی سماجی ومذہبی تنظیموں پاکستانی وکشمیری کمیونٹیز سمیت لوگوں کی بری تعداد نے شرکت کی جن میں تحریک انصاف ناروے کے عہدیدار عمران بشیر خان تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی پاک ناروے فورم کےسابق صدر وسیم شہزاد راجہ عاشق حسین چوہدری زاہد اسلم تحریک کشمیر ناروے کےمیڈیا ایڈوائزر انعام الحق سیٹھی مسلم لیگ ناروے کے چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ ملک پرویز راجہ اقبال چوہدری جاویداور دیگر شامل ہیں۔مظاہرین نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ پوری دنیا پورے یورپ اور پورے ناروے کے درد دل رکھنے والے ہمدرد انسان مظلوم کشمیریوں کے لیے کھڑے ہوتے رہیں گے اور اپنی آواز بلندکرتے رہیں گے ہم اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کو مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم سے روکے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے امام وخطیب اسلامک کلچرل سنٹر ناروےسلیم اللہ علوی نے اختتامی دعا کرائی۔شمیریوں سے اظہار ہکجہتی کرتے ہوئے تحریک کشمیرناروے کےوائس پریذیڈنٹ حاجی محمدافضال تحریک کشمیر ناروے کےجنرل سیکٹری چوہدری رفاقت علی طاہر کی قیادت میں سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔

یورپ سے سے مزید