• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد بھٹی مسلم لیگ ن ہیڈ آف منارٹی ونگ اٹلی مقرر

میڈرڈ (شہاز بھٹی) شہزاد بھٹی کوپاکستان مسلم لیگ ن ہیڈ آف منارٹی ونگ اٹلی مقررکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہترین پارٹی خدمات کے پیش نظرنواز شریف قائد مسلم لیگ ن، میاں شہباز شریف ، قمر ریاض خان چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ اور سینیٹر کامران مائیکل مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ اور پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیوں کے صدر سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحرک مسلم لیگی رہنما شہزاد بھٹی کو ہیڈ آف مینارٹی ونگ اٹلی مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے پاکستان ،اٹلی اور یورپ سے سیاسی وسماجی شخصیات اور ن لیگی کارکنان اور رہنماؤں نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید