• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل بندش کے باوجود کراچی کیلئے بجلی 11.39 روپے مہنگی، وصولی اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگی

اسلام آباد،کراچی(نمائندہ جنگ/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں طویل بندش کے باوجود کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 11روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق اگست اورستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، نیپرا کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ کی منظوری، کے الیکٹرک کی جانب سے ماہ جون کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا.

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 3.011 روپے اگست کے بلوں میں جبکہ 8.09 روپے ستمبرکے مہینے میں وصول کیے جائینگے ایف سی اے کا اطلاق نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہےفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جانے والی درخواست کی بنیاد پر اضافے یا کمی کا انحصارعالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید