• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب ہوگی، مرزا فیصل محمود

برمنگھم (پ ر) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور اوورسیز پاکستانیز کشمیر کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کاجشن آزادی دراصل پاکستان کے قیام دن ہے اور اس دن کو آزاد اور خودمختار قوم شایان شان طریقے سے مناتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں عظیم الشان پروگرام پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا۔ تقریب میں قیام پاکستان اور اس کے اغراض و مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے تقاریر، ملی نغمیں اور ٹیبلوز پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصيات سمیت بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی بھی شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام 23اگست کو برمنگھم کے مقامی حال میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جشن قیام پاکستان کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ برمنگھم میں ہونے والے حالیہ کامن ویلتھ گیم میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی سے 90لاکھ اوورسیز پاکستانيوں کے دل خوش کر کے جشن آزادی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اس موقع کو بھی ہم جشن آزادی کے ساتھ شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔
یورپ سے سے مزید