• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرک کونسل کے میئر پارلر میں پہلی بار آزادی پاکستان کی تقریب

لندن( پ ر)تھرک کونسل میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس گوندل نے میئر پارلر میں کیا۔ تقریب میں میئر تھرک کونسل کونسلر جیمز ہالڈن، کونسل لیڈر کونسلر راب گلیڈہل ، شیخ رضوان انجم ایڈووکیٹ، سالیسٹر رومانہ کوثر، جمیل حسین، انیتا شرما، ہی چنگ ، ساجد خان سمیت مختلف کمیونٹیز کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ پاکستان کے معروف گلوکار سہیل سلامت نے پاکستانی نغمے سنائے اور خصوصی تیار کردہ کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر آف تھرک کونسلر جیمز ہالڈن کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف کمیونٹیز کے افراد کے ساتھ مل کر اچھا لگا اور میں تمام پاکستانیوں کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کونسلر قیصر عباس گوندل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ پہلی بار پاکستان کی آزادی کی تقریب تھرک کونسل کے دفاتر میں منعقد کی گئی ہے۔ ہم مختلف کمیونٹیز کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور ہما ری کوشش ہے کی سب کو ساتھ لے کر چلیں، ہماری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد۔ تقریب میں گلوکار سہیل سلامت اور نیپالی فلم پروڈیوسر اور اداکار کیشوکمار لمبو کو خصوصی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
یورپ سے سے مزید