• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وفاقی ٹیکس محتسب کو ایک شکایت کی انکوائری پر سیمنٹ کے شعبے میں اربوں روپے کے جعلی سیلز ٹیکس ادائیگی کا انکشاف ہوا جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نےایف بی آر کو سیمنٹ سمیت دیگربڑے صنعتی شعبوں چینی ، سٹیل ، سگریٹ ، بیوریجز اور کھاد کے شعبوں کے سیلز ٹیکس اد ائیگی کی جامع اور بڑے پیمانے پرتحقیقات کی ہدایت کی ہے.

 وفاقی ٹیکس محتسب کو سیمنٹ کے ایک ریٹیلر نے شکایت کی کہ اس نے سیمنٹ کے دو سپلائر سے سیمنٹ کی ایسی کوئی بڑی کھیپ موصول ہی نہیں کی جس کوان سپلائر نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں دکھایا ہے.

 ریٹیلر نے ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں جمع کرائے گئے گوشوارے کی بابت شکایت درج کرائی ریٹیلر نے آرٹی او ایبٹ آباد کو اس حوالے سے شکایت کی کہ اس کا نام گوشواروں سے نکالاجائے لیکن اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پر وفاقی ٹیکس محتسب میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید