• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پی ایف یو جے اور پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی چینل کا این او سی منسوخ کرنے کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان فیڈر ل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نےاے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے اقدام کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے ، جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا ہے۔ وزارت داخلہ نےد این او سی منسوخ کر کے ادارے سے وابستہ ہزاروں کارکنوں کا روزگار ختم کر دیا ہے۔ افضل بٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور انتہا پسندانہ اور جارحانہ فیصلے کرنے کے بجائے معاملے کو جرم تک محدود رکھے ۔ آج کا دن میڈیا کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگاحکومت اب بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اس وقت برما اور شمالی کوریا جیسی میڈیا سنسر شپ کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہےکہ یہ وہ پرانا پاکستان ہے جو اپنی بقا کیلئے بری طرح ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید