کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ای بی (نیشنل ایکوولینس بورڈ) امتحان کو پاس کرنے کی شرح کو 50فیصد مقرر کر دیا ہے۔ ترجمان پی ایم سی کے مطابق قومی میڈیکل اور ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کی سفارش پر میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، اس سے قبل این ای بی امتحان کو پاس کرنے کی شرح 70 فیصد مقرر تھی۔