• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سواں میں سطح بلند ، پانی میں پھنسنے والے چار نوجوانوں کو بچا لیا گیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے سے دریائے سواں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور راولپنڈی اڈیالہ روڈ کے موضوع کانا بجار کے رہائشی چار افراد پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو پانی سے بحفاظت نکال لیا۔ پانی میں پھنسنے والے افراد کی عمریں 12 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔
اسلام آباد سے مزید