• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکا 4ارب 40کروڑ 96لاکھ92 ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

پشاور (اے پی پی)مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاورکا 4 ارب 40 کروڑ 96لاکھ92 ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے اجلاس کی صدارت پرائیڈنگ آفیسر ملک طارق جاوید نے کی سٹی کونسل پشاور کے اراکین نے ہاتھ اٹھاکر بجٹ منظور کرلیاجبکہ اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزا ر روپے رکھے گئے ہیں، رواں مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے جو چیدہ چیدہ منصوبے تیار کئے گئے ہیں کمیونٹی کی ترقی کیلئے6 کروڑ روپے ، سالانہ مرمت کیلئے (M&R) ایسٹرن زون کےلئے چھ کروڑ روپے ، سالانہ مرمت کیلئے (M&R) ویسٹرن زون چھ کروڑ روپے،سپلائی مرمت سٹریٹ لائٹ ایسٹرن زون دوکروڑ روپے ،سپلائی / خریداری ‘ سٹریٹ لائٹ/ ایل ای ڈی ویسٹرن زون تین کروڑ روپے ،سپلائی واٹر کولرز برائے پبلک مقامات کےلئے 50 لاکھ روپے ،ٹرانسفرمرز مرمت کےلئے دو کروڑ روپے ، سپورٹس / فخر پشاور کےلئے 30 لاکھ روپے ، قدرتی آفات کیلئے بشمول ڈینگی ‘ کورونا کےلئے 75 لاکھ روپے ، میونسپل سروسز کیلئے مشینری ‘4عدد جنازہ گاڑیاں ‘واٹر ٹینکرز وغیرہ کےلئے11 کروڑ 41 لاکھ روپے ، محصولات کو بڑھانے کیلئے اثاثے کے حوالے سے28 کروڑ 53 لاکھ روپے ، پبلک ‘باغات ‘ پارکس ‘ انتظارگاہ کےلئے5 کروڑ 70لاکھ روپے ، عوامی مقامات پر بیت الخلاءبنانا ‘واٹر سپلائی اور سینیشن کیلئے - 11کروڑ 41لاکھ روپے ،صوبائی حکومت سے ترقیاتی گرانٹ برائے منصوبہ جات کےلئے91 کروڑ 85 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2022-23کے بجٹ کل آمدن کا تخمینہ/ حجم ‘ بشمول ابتدائی میزا نیہ 4 ارب 40 کروڑ 96لاکھ92ہزار روپے ہیں جبکہ اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزا ر روپے ہیں ۔بجٹ 2022-23 کے محصولات کے دو ذرائع ہیں جن کی تفصیل یوں ہیں ۔اڈہ جات سے 47کروڑ 84 لاکھ روپے،کرایہ جات سے 39کروڑ 70لاکھ روپے ،بیت الخَلاء سے96لاکھ روپے ،دو فیصد انتقالات سے44 کروڑ روپے ،نقشہ جات وغیرہ سے4 کروڑ40 لاکھ روپےمختص کئے گئے۔ ،کالجز اور سکولوں سے فیسوںسے5 کروڑ 32 لاکھ روپے ،مذبح خانہ سے77 لاکھ روپے ،اشتہارات ( سائن بورڈز ) سے3 کروڑ 83 لاکھ روپے ، کارپارکنگ سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ملنے کی توقع ہے اسی طرح صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت91 کروڑ 85 لاکھ روپے ،اکٹرائے،31 کروڑ 60 لاکھ روپے یوآئی پی ٹیکس سے40 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔ پرایذائنڈنگ آفیسر او ر معزز اراکین کونسل در ج بالا آمدن کے اخراجات کی مد میں تنخواہیں کےلئے ایک ارب 19 کروڑ روپے ، پنشن کےلئے77 کروڑ روپے ،پی او ایل کےلئے دوکروڑروپے ، بجلی کے بلزکےلئے12 کروڑ روپے اور کورٹ کیسزکےلئے6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں میئرپشاورزبیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کاپہلابجٹ پیش کردیاہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کیپٹل میٹروپولیٹن کی اثاثہ جات جس میں جنرل بس سٹینڈ کو پی ڈی اے کے حوالے کرنے کی کوشش کررہی ہے، امید کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کریگی کیونکہ اگر جنرل بس سٹینڈ کیپٹل میٹروپولپٹن سے چلا گیا تو ہماری تنخواہوں ،پنشن اور دیگر امور میں مشکلات پیش آئیگی ، انہوں نے کہاکہ پشاور کی تعمیر وترقی کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا اور پشاور پھولوں کا شہر بنائینگے ۔
پشاور سے مزید