شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
سعودی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔
لاہور میں ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کورسیوں سے باندھا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہیے۔
سیالکوٹ میں پنچایت نے چوری کے کیس کے مدعیان کو قبر میں کھڑا کر کے ان سے حلف لیا۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کےدرمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
سعودی عرب کے دورے پر آج پہنچنے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل ہونے والی توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
وزیراعظم پاکستان نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت راولپنڈی میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات کا ٹرائل اڈیالہ جیل کے بجائے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔