• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی تجدیدعہد کا بھی دن ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

برسلز( عظیم ڈار) پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر بلجیم اور لکسمبرگ میں رہنے والے پاکستانیوں اور قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان برسلز لگسمبرگ و یورپی یونین ڈاکٹر اسد مجید خان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کے لیے اپنے آبا ؤ اجداد کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ، جہاں ہم اپنی زندگی مکمل مذہبی ، ثقافتی اور سماجی آزادیوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ان مقاصد کے حصول کے لئے اپنی جہد و جہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کا بھی دن ہے، جسکے لئے بانیانِ پاکستان نے بے لوث اور بے مثال جدوجہد کی اور ہمارے آباؤاجداد نے ان گنت قربانیاں دیں۔انھوں نے کہا کہ آیئے آج ایک بار پھر ہم پاکستان کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک جدید ، جمہوری اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھنے کا عہد کریں۔ بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک کے ساتھ وابستگی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بلجیم، لکسمبرگ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے آج ہم وطن عزیز کا 75واں یوم آزادی مناتے ہوئے ، قوم کو درپیش سماجی ، اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے پیارے وطن کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کا عہد کریں۔
یورپ سے سے مزید