• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ، عمران شامل تفتیش، خط لکھ کر ریکارڈ طلب

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو خط لکھ کر پارٹی کو ملنے والے فنڈزاور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،خط میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکائونٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ سٹیٹمنٹس فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی،پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید