• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارواڑ: مائنز لیبر ویلفیئر سکول میں اساتذہ تعینات کئے جائیں، جمعیت

کوئٹہ(پ ر ) جمعیت علما اسلام کے رہنما حاجی ملک پائند خان ساتکزئی محمد اکبر ساتکزئی میر خان ساتکزئی عید محمد سمالانی محمد جان سمالانی عبدالحمید محمد حسنی اور خدائے رحیم سمالانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارواڑ مائنز لیبر ویلفیئر مڈل سکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کا وقت ضائع ہو رہا ہے اور انکی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے دور جدید میں بھی صوبائی دارالحکومت کے قریب ترین علاقہ کے سکول کے اساتذہ ہی موجود نہیں جو کہ نہایت افسوسناک اور حکومتی دعووں کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ سکول میں طلبا کی تعداد 150 کے قریب ہے لیکن سکول میں ایک عربی ٹیچر کے علاوہ کوئی استاد نہیں جو کہ بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فی الفور اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید