• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری مذاکرات ختم، یورپی یونین کا مسودے پر غور

ویانا (نیوز ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات ختم ہوگئے اور یورپی یونین نے حتمی مسودے پر غور شروع کردیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں وہ یورپی یونین کے سفارت کاروں کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایران، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ کے درمیان 2015ء میں جے سی پی او اے کے نام سے معروف ایران جوہری معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے میں ایران کے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے عوض اس کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی دی گئی تھی۔ لیکن 2018 ء میں واشنگٹن نے خود کو اس سے یک طرفہ طور پر الگ کرلیا تھا۔ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے کئی ماہ سے ویانا میں بات چیت ہو رہی تھی۔4روز تک جاری رہنے والے مذاکراتی دور کے بعد ایران اور دیگر ممالک ممالک کے نمائندے لوٹ گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید