• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا چل بسے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا 62 سال کی عمر میں چل بسے، بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش جھن جھن والا ممبئی میں چل بسے، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش جھن جھن والا بھارتی ایئر لائن اکاسا ایئر (Akasa Air) کے شریک بانیوں میں سے تھے۔ ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 5.8 بلین ڈالرز تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری مرتبہ وہ ایئر لائنز کی افتتاحی تقریب میں وہیل چیئر پر نظر آئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید