• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا .

کشمیری عوام آج بھارتی یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ، حریت رہنمائوں کی کشمیریوں سے یوم سیاہ منانے کی اپیل، بارہمولہ اور بڈگام میں بھارتی حکام کی جانب سے زبردستی دیئے گئے انڈین پرچم جلادیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرادیئے۔

اہم خبریں سے مزید