• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی واپسی میں توسیع پر رضامند ہوگیا، ذرائع وزارت خزانہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 3؍ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی واپسی کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کیلئے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جبکہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔

 تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید