• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کابل میں سفیر کے بغیر سفارتخانہ کھول لیا

کراچی (جنگ نیوز) افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے نامکمل ترقیاتی منصوبے مکمل کرے جبکہ بھارت کے افغان طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ ایک جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی امارت افغانستان نے بھارت سے بھارت دیگر اہم منصوبوں پر بھی کام کرے۔ بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکرنے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی سفیر کے بغیر سفارت کاروں کی ایک ٹیم نے کابل کا دورہ کیا تاکہ انسانی معاونت سے متعلق معاملات کو حل کیا جائے جس میں ویکسین مہم بھی شامل ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے افغان عوام سے تعلق جوڑ رکھا ہےجو سیاسی تبدیلیوں میں بھی اپنی راہ نکال لیتا ہے۔ افغانستان نے بھارت کی ملک میں سفارتی موجودگی کا خیرمقدم کیا ہے اور کابل میں سفارت خانہ کھل گیا ہے تاہم سیکورٹی سے متعلق یقین دہانی مانگی ہے۔ اس طرح افغانستان اور بھارت میں سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں جن میں آئندہ اضافہ ہی ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید