• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی، بابر امین، اوسلو سفارتخانے میں تقریب

اوسلو (ناصراکبر) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرسفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب بڑے جوش وخروش سے منعقد ہوئی۔سفیر بابر امین نے قومی ترانے کی دھن پر قومی سبز ہلالی پرچم بلند کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سےکیا گیا ۔تقریب میں پاکستان ایمبیسی ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔تقریب میں سیاسی سماجی ومذہبی جماعتوں سیاست دانوں، میڈیا سمیت زندگی کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک حمزہ سلطان اعوان کی قیادت میں اسکول کے طلبہ اوربچوں کی جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اوسلو کی ہوائیں اور فضائیں پاکستانزندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ خصوصی تقریب میںشریک افراد کا جوش و جذبہ قابل دید تھا بچوں نے روایتی علاقائی لباس میں مقامی علاقائی گیتوں پر بھی پرفارم کیا اور مہمانوں نے زبردست تالیاں بجائیں ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں میں پاکستانی تنظیم ہم سب کا پاکستان، اردو سکول اور Bjorndal helgskole کےنوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بابر امین نے ان تمام خطوں کے کثیر الثقافتی تنوع، فن،ادب، علم اور فہم و فراست سے بھرپور تاریخ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی جو غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔سفیر پاکستان نے شاندار پرفارمنس پر منتظمین، طلباء اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں سفیر پاکستان بابر امین نے اپنی اہلیہ مسزعظمی بابر کے ہمراہ جشن آ زادی کیک کاٹا اور سب مہمانوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔سفارت خانہ پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف اسٹالز لگانے کا اہتمام کیا جہاں پاکستانی کھانوں، کپڑے، زیورات وغیرہ کی نمائش کی گئی ان اسٹالز کا سفیر پاکستان بابر امین نے اپنی اہلیہ مسزعظمی بابر کے ساتھ وزٹ کیا اور ان کے کامُ کوسراہا۔ تقریب کےآخر میں کارکردگی کے اعتراف میں کامیابی کے سرٹیفکیٹسے نوازا گیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی سینئر گلوکارہ فادیہ شبروز،مسلم لیگ(ق) کےچوہدری شبیر، سردار شاہ نواز خان چوہدری اظہر اقبال رندھیر سینئرسیاستدان خالد محمود پاکستان ایمبیسی ناروے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک سینئر افسر محمد سلیم مسٹرناصر، سکون انٹرنیشنل کے بانی شاہد جمیل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء محمد طارق مسلم لیگ (ن )کےچیئرمین نذیر خالد صدرشاہد تنویر تحریک کشمیر ناروے کے صدر سید شاہ حسین کاظمی اطہر علی پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز علی اصغر شاہدشیخ طارق، انعام الحق آف لالہ موسی اور دیگر نے شرکت ۔جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان بابر امین نے کہاکہ پاکستان کا 75واں یوم آزادی سفارت خانہ پاکستان میں بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جا رہاہے اور اس پروگرام میں بری تعدادمیں کوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پربچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور پاکستان کی ثقافت کی نمائندگی کی اور آج کے دن کےاحوالے سے میرا یہی پیغام ہے کہ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لیے تمام پاکستانیوں کو محنت ، لگن اور اخلاص سےکوششیں کرتے رہنا چاہیےاور خوش بھی رہنا چاہیے اور جہاں جشن منانے کا وقت ہو وہاں جشن منانا چاہیے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو اپنےحفظ و امان میں رکھے اور ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مسز عظمیٰ بابر امین نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پاکستان کا75 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارک ہو اور کمیونٹی اپنی خوشی جوش وجذبےُکو اسی طرح قائم وڈائم رکھے اور کہا کہ دیارِ غیرمیں اپنے بچوں کو اپنے کلچر اور اپنے ملک کے ساتھ جوڑ کر رکھے۔

یورپ سے سے مزید