• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کو طلباء اور اسکول شماری کیلئے محکمہ تعلیم کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن پروفیسر رفیعہ ملاح نے مراسلے میں تمام نجی اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ شماری کی جارہی ہے ، طلبہ شماری کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ سندھ بھر میں ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد کیا ہے کتنے طلبہ اسکولوں سے باہر ہیں تاکہ یہ حکمت عملی مرتب کی جائے کہ جو بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں کس طرح اسکولوں میں لایا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ریفارم سپورٹ یونٹ محکمہ اسکول ایجو کیشن کے دفتر میں منعقد کی گئی میٹنگ میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔
اہم خبریں سے مزید