• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غسل کعبہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرکت

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم)مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم پیر کو ادا کی گئی۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔اسپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کے ہمراہ مسجد حرام پہنچے جہاں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے ان کا استقبال کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد حرام آمد کے بعد پہلے بیت اللّٰہ کا طواف کیا اور دو رکعت نوافل ادا کیں۔ اس کے بعد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے جہاں انہیں غسل دینے کا شرف حاصل ہوا۔
اہم خبریں سے مزید