کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے کہا کہ خانوزی بلوزی عمرزئی میں آج تندوریز بارشوں سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ،کچے مکانات گرگئے،فصلوں کوبہا کرلے گیا،زمینداروں کی باغات کوشدید نقصان پہنچا ،کلی عمرزئی،صالحزئی،دادگزئی،بلوزئی میں مکانات گرنے کا حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر پی،ڈی،ایم،اے کونقصانات کا ازالہ کرنیکا پابند کیا جاے۔