ملتان(سٹاف رپورٹر )یونین کونسل 52,53 این اے 157کی مختلف برادری کی سرکردہ شخصیات بلال خان بلوچ،شیخ اورنگزیب،شیخ سلیم،ناصر حسین بلوچ،قاری ہاشم حسین بلوچ،اختر علی،چوہدری مہر علی رحمانی،انصر ظہور تھہیم نےپیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ کی سربراہی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا،اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے تمام برادری کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ساڑھے3 سال میں عوام کو جھوٹے بیانے کے سواکچھ نہیں دیا ، چور چور کا نعرہ لگانے والے آج فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چور یہ خود ہیں،آج ضمنی الیکشن کس منہ سے لڑرہے ہیں جبکہ انہوں نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کر کے استعفے دے دیئے ہیں ،آج چوروں کا ٹولہ مفادات کے تحفظ کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے،آج عمران خان ملک میں انتشارکی سیاست کو فروغ دے رہا ہے اور جو پارٹی فارن فنڈنگ پر چل رہی ہو وہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور ہمیں امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے،این اے 157کے عوام 11ستمبر کوباہر نکل کر ووٹ کی طاقت سے علی موسیٰ گیلانی کو کامیاب کرائیں ۔