• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں عمارت میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کے شہر لوگرونو میں کثیرمنزلہ عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔مقامی خبررساں اداروں کے مطابق دھماکا عمارت کی پانچویں منزل پر ہوا جس کی شدت سے اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی اور آس پاس کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس حکام نے عمارت کوگھیرے میں لے کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید