• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کا چاند کے لئے پہلا مشن کامیابی سے لانچ

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا نے چاند کے لیے اپنا پہلا مشن کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔ جنوبی کوریا کے چاند کے لیے پہلے اسپیس کرافٹ دانوری کو اسپیس ایکس کے فالکن 9راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا سے لانچ کیا گیا۔ جنوبی کورین مشن میں چاند کے مقناطیسی میدان پر تحقیق کی جائے گی اور مختلف عناصر اور مالیکیولز جیسے یورینیم، پانی کی مقدار جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح یہ مشن چاند کے ان تاریک گڑھوں کی تصاویر بھی کھینچے گا جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی۔ یہ جنوبی کوریا کا زمین سے باہر بھیجے جانے والا پہلا خلائی مشن بھی ہے۔اس میں ایک میگنٹ میٹر، ایک گاما رے اسپیکٹرو میٹر اور 3 کیمرے نصب ہیں، جن میں سے ایک کیمرا اتنا احساس ہے کہ وہ تاریک مقامات کی تصاویر بھی لے سکتا ہے۔اب تک امریکا، روس، چین، جاپان، یورپین اسپیس ایجنسی اور بھارت کی جانب سے چاند پر مشنز بھیجے گئے ہیں اور اب ان میں جنوبی کوریا کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔جنوبی کورین اسپیس کرافٹ دسمبر کے وسط تک چاند کے مدار میں داخل ہوگا کیونکہ اس کے لیے زیادہ لمبا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔یہ پہلے سورج کی جانب بڑھے گا اور پھر چاند کی جانب رخ کرے گا، وہاں پہنچنے کے بعد اس کا مرکزی مشن ایک سال تک جاری رہے گا۔
یورپ سے سے مزید